افغان جنگ میں پاکستان کا مجموعی نقصان نیٹو ممالک سے کتنے فیصد زیادہ ہے؟پڑھ کر ٹرمپ کی بھی آنکھیں کھل جائینگی

20  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان نے امریکہ اور نیٹو ممالک سے 10 گنا زیادہ انسانی جانوں کی قربانی دی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی منطق سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ پاکستان مخالف بیان دونوں ملکوں کے مابین فاصلے بڑھانے کیلئے دے رہے ہیں یا پاکستان کے کسی دشمن کو خوش کرنے کیلئے؟

افغان جنگ میں پاکستان کا جانی نقصان امریکہ‘ برطانیہ‘ فرانس‘ جرمنی‘ ہالینڈ‘ اسپین‘ ڈنمارک‘ سویڈن‘ ناروے‘ جاپان‘ آسٹریلیا‘ کینیڈا سمیت نیٹو کے درجنوں ملکوں کے جانی نقصان سے کئی گنا زیادہ ہے۔روزنامہ جنگ نے  ذرائع  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشت گردی کیخلاف پاکستان امریکہ کی افغان جنگ کا ہراول دستہ بنا۔ آج صدر ٹرمپ پاکستان کے جس دشمن ملک کو خوش کرنے کیلئے پاکستانی جانی نقصان کا زبانی ادراک بھی نہیں کر رہے‘ اُن کو معلوم ہونا چاہئے کہ نیٹو افواج کیلئے نائن الیون کے بعد پاکستان نے کراچی کا اولڈ ائرپورٹ جو جناح ائرپورٹ ٹرمینل کے ساتھ ہے کو امریکیوں کے حوالے کیا۔ امریکی ٹینک‘ توپیں‘ جنگی ہتھیار‘جہاز سبھی کراچی اُترے اور براستہ بلوچستان افغانستان میں داخل ہوئے۔ اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے امریکی وزیر خارجہ کولن پائول کی ایک ٹیلیفون کال پر امریکہ کے سامنے سرنڈر کیا۔ پاکستان کا سمندر‘ پاکستان کی سرزمین اور پاک فضائوں کو امریکہ اور اسکے اتحادی نیٹو ممالک کیلئے انکے حوالے کیا۔ حتیٰ کہ سندھ‘ بلوچستان میں دو فضائی اڈے بھی خالی کر کے امریکی افواج کو دے دیئے جہاں سے مہینوں تک امریکی جنگی طیارے‘ ہیلی کاپٹرز پروازوں میں مصروف رہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…