آن لائن بینک فراڈ کا ایک اورملزم گرفتار ، ملزم کیسے صارفین کی معلومات حاصل کرکے رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتا تھا ؟دوران تحقیقات سنسنی خیز انکشافات

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

فیصل آباد ( آن لائن ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد سرکل نے آن لائن بینک فراڈ کرنے والے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کرلیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون نے بتایا کہ آن لائن بینک فراڈ کے ذریعے ایبٹ آباد کے رہائشی محمد صدیق کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے منتقل کرنے کی شکایت پر تحقیقات کی گئیں۔تحقیقات کے دوران بینک فراڈ میں ملوث ملزم آصف کی نشاندہی ہوئی جو بینک افسر بن کر

فون پر صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا۔جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو جھنگ سے گرفتار کرلیا۔ شعیب ہارون نے مزید بتایا کہ ملزم نے جعلی آئی ڈی اور یو اے این نمبر استعمال کرتے ہوئے بینک افسر بن کر فون پر متاثرہ شہری سے معلومات لیں اور دھوکہ دہی سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…