امریکہ نے گھٹنے ٹیک دئیے، پینٹا گون نے افغانستان کا غیر عسکری حل تسلیم کر لیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے اور اسی لیے واشنگٹن کابل اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی پابندی کررہا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کیمطابق افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد اس وقت خطے میں موجود ہیں جہاں وہ گزشتہ 17 سال سے جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کے مشن پر ہیں جس میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکا کے تعلیمی ادارے بران یونیورسٹی نے رپورٹ کیا تھا کہ اکتوبر 2001 سے افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی بھی مارے گئے جن میں بیشتر فوجی اور ٹھیکیدار تھے۔اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد اتحادی فوجی بھی اس جنگ کی نظر ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز واشنگٹن میں ہونے والی نیوز بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ہیتھر نوریٹ کا کہنا تھا کہ سفیر زلمے خلیل زاد خطے میں سفر کررہے ہیں جو ‘ہمارے امن معاہدے کے ساتھ منسلک ہونے کو’ ظاہر کرتا ہے، امید کی جاتی ہے کہ ہم افغانوں کو سہولت فراہم کریں گے تاکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ ہوسکے۔خیال رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران زلمے خلیل زاد کا اس خطے کا یہ تیسرا دورہ ہے جس میں انہوں نے افغانستان، پاکستان اور قطر کے حکام سے بات چیت کی تاکہ عسکریت پسندوں پر افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے دبا ڈالا جاسکے اور ملک میں قائم امن ہوسکے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے حکام طویل عرصے سے یہ بات کہہ رہے ہیں ہمیں افغان تنازع کے غیر عسکری حل کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، ان میں محکمہ دفاع بھی شامل ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ‘زلمے خلیل زاد اپنا کام بہت تن دہی انجام دے رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ جب سے انہیں مذکورہ کام دیا گیا ہے وہ اپنا زیادہ وقت طیارے پر سفر کے دوران ہی گزارتے ہیں’۔ماسکو میں ہونے والی افغان امن کانفرنس سے متعلق ایک سوال کے جواب پر ترجمان نے کہا کہ ‘ہم روس کو دیکھ رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ روسی حکومت کیا کررہی ہے، جہاں انہوں نے دنیا کے تنازعات کے حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا، یہ ان کا حق ہے کہ وہ ایسا کریں’۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…