اسلام آباد،ریڈ زون میں عوام پر بڑی پابندی عائدکردی گئی

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے اسلام  آباد کے ریڈ زون علاقے میں تلاشی کے بغیر داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ غیر متعلقہ شخص کے ریڈ زون میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی، سادہ کپڑوں میں ملبوس کسی سرکاری اہلکار کے اسلحہ ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔اس کے علاوہ آتشبازی کے سامان کی فروخت، استعمال اور ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عائد جبکہ بارودی مواد کے ذریعے پتھر توڑنے

پر دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد بھر میں نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام اور تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز درخواستیں بھی جمع نہیں کر سکتیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اذان اور خطبے کے علاوہ مساجد میں سپیکر کے استعمال پر بھی دفعہ 144 نافذ، پمفلٹ، ہینڈ بلز کی تقسیم اور دیواروں پر چسپاں کرنے پر بھی پابندی ہو گی، پمفلٹس اور ہینڈ بلز کی تقسیم پر 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…