ن لیگ یا تحریک انصاف؟ جیت کس کی ہوئی؟ سینٹ کی دو اہم نشستوں پر انتخاب میں بڑا سرپرائز، ایسا نتیجہ سامنے آئے گا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(آ ئی این پی)پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی، مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے مسلم لیگ ن کے سعود مجید کو شکست دے کر جنرل نشست جیت لی، جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی نے سائرہ افضل تارڑ کو شکست دے دی۔علامہ اقبال کے پوتے اور پی ٹی آئی کے امیدوار ولید اقبال پی ٹی آئی سینیٹر منتخب ہوگئے، تحریک انصاف کے ولید اقبال کو 184 اور مسلم لیگ ن

کے سعود مجید کو 176 ووٹ ملے۔جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی نے سائرہ افضل تارڑ کو شکست دے دی، سیمی ایزدی کو 183 اور سائرہ افضل تارڑ کو 175 ووٹ ملے۔جنرل نشست پر 7 اور خواتین نشست پر 9 ووٹ مسترد ہوئے، سینیٹ کی دونوں نشستوں کے لیے کل ووٹ 767 کاسٹ ہوئے۔خیال رہے سپریم کورٹ نے سعدیہ عباسی کی رکنیت کالعدم قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سعدیہ عباسی کاغذات جمع کراتے وقت دہری شہریت کے حامل تھی اورسعدیہ عباسی اورہارون اختر کی نااہلی کے باعث نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…