آسیہ بی بی کی رہائی پرامریکہ کا پاکستان کو بڑا’’انعام‘‘ سفارتی ذرائع نے بڑا دعویٰ کردیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

واشنگٹن(آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد پاکستان، امریکا کی جانب سے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کی نئی پابندیوں سے بچ سکتا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امریکا کی جانب سے پاکستان کے مذہبی آزادی سے متعلق نئی پابندیوں سے بچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں امریکا کے عالمی مذہبی آزادی کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) نے تجویز دی تھی کہ مبینہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کو تشویشناک ملک قرار دیا جائے۔اگرچہ یو ایس سی آئی آر ایف کا طویل عرصے سے یہ مطالبہ رہا ہے لیکن امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کو کبھی اس طرح کا ملک نامزد نہیں کیا لیکن مذہبی آزادی پر اپنی سالانہ رپورٹ میں کمیشن کی نشاندہیوں پر روشنی ڈالی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 2016 میں بنائی گئی اپنی نئی درجہ بندی میں واحد اور پہلے ملک کے طور پر پاکستان کو اپنی خصوصی واچ لسٹ میں نامزد کیا تھا۔اس سال کی رپورٹ میں یہ شکایات کی گئی تھی کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انتہا پسند گروہوں اور سوسائٹی کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کو حملے کا سامنا ہے۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ملک کے سخت توہین مذہب قانون کے نفاذ کے نتیجے میں مبینہ طور اقلیتوں کے حقوق سلب ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کے عالمی مذہبی آزادی کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی سزائے موت کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا ۔یو ایس سی آئی آر ایف کے سربراہ نے کہا تھا کہ آسیہ بی بی کا کیس واضح کرتا ہے کہ توہین مذہب کے قوانین کو کس حد تک اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…