’’11 ہزار پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جائے ‘‘ خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کے رشتہ داروں کی عمران خان سے اپیل ، سعودی عرب کے ساتھ بھی معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)جی سی سی ممالک میں قید پاکستانیوں کے خاندانوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 ہزار پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لائیں ۔ متاثرہ خاندانوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان قیدیوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا لیکن عمران خان کے پہلے قوم کے خطاب میں انہوں نے تارکین وطن پاکستانیوں کے حقوق کی بات کی

جس سے انہیں یہ امید ملی ہے کہ ان کے پیارے ضرور وطن واپس آئیں گے ۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیچہ وطنی سے آئی عاصمہ شفیع ، جس کا بھائی 9 سال سے سعودی عرب قید میں ہے ، نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے اور ہنگامی بنیادوں پر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ عمل میں لائے ۔ یہ تمام خاندان جن کے عزیز و اقارب جی سی سی ممالک میں قید ہیں ، مردان ، مظفر آباد ، پشاور اور دیگر شہروں سے آئے تھے ۔ان خاندانوں نے عمران خان کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پھانسی کے منتظر قیدیوں کی پھانسی روکنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کو پھانسی دینے کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ مہینے 8 پاکستانیوں کو پھانسی دی گئی ہے ۔ ان خاندانوں نے کہا کہ ان کے یہ عزیز و اقارب ان کے لئے دلی ور مالیاتی سپورٹ کے ستون ہیں انہوں نے ریاست پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں اور ان کے عزیز و اقارب کو واپس لائیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…