ہمیں آپ کے گھر کے سامنے والے گھر اور آپ کے اپنے گھر میں کھودے گئے گڑھے کا بھی پتہ ہے جہاں ۔ ۔‘‘ چیف جسٹس نے کس کی فیملی کو تعاون کی ہدایت کرتےہوئے یہ بات کہی ؟ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے

12  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں ایف آئی اے نے اومنی گروپ شوگر ملز کی بینکوں کے پاس رہن چینی سے متعلق رپورٹ پیش کردی‘ رپورٹ میں کہا گیا کہ کل 66لاکھ 92ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے‘ صرف 8لاکھ 37ہزار 879 تھیلے موجود تھے‘ جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگر ملز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں نمر مجید کی بیوی اور والدہ کو ہدایت کی ہے کہ آپ دونوں تفتیش میں تعاون کریں،جو آپ کے گھرکے سامنے والاگھر ہے اس کابھی پتہ ہے اورجو آپ کے گھرمیں گڑھاکھودا گیااس کابھی پتہ ہے۔ پیر کو جعلی بنک

اکائونٹس کیس سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ رپورٹ اومنی گروپ کی شوگر ملز کی بینکوں کے پاس رہن چینی سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اومنی گروپ ساڑھے تیرہ ارب روپے کا مقروض ہے۔ بینکوں کا کل نقصان تقریباً ساڑھے گیارہ ارب روپے ہے۔ شوگر ملز سے رہن شدہ چینی کے تھیلے غائب تھے۔ کل 66لاکھ 92ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے‘ صرف 8لاکھ 37ہزار 879 تھیلے موجود تھے۔ جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگر ملز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کا تجزیہ جاری ہے حتمی رپورٹ کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…