جب بھی آپ کی بیماری کے بارے میں سنتا ہوں تو دو نفل نماز پڑھ کر آپ کی صحت یابی کیلئے دعا کرتا ہوں، شہریار آفریدی کے عقیدت مندانہ انداز دیکھ کر مولانا طارق جمیل نے انہیں کیا دعا دی ؟

12  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور مولانا طارق جمیل کے درمیان ہونی والے ملاقات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت شہر آفریدی اور مولانا طارق جمیل کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں وفاقی وزیرعقیدت مندانہ الفاظ میں مولانا طارق جمیل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو میں اپنے والدین کی طرح سمجھتا ہوں ، اللہ پاک آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے ،

ہم آپ کے پائوں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر نے مولانا طارق جمیل سے مزید کہا کہ جب بھی آپ کی بیماری کے بارے میں سنتا ہوں تو نماز حاجت پڑھ کر آپ کی صحت یابی کیلئے دعا کرتا ہوں ، دل کرتا ہے کہ میں آپ کیساتھ بیٹھا رہوں اور خواہش ہے کہ پارلیمنٹیرینز آپ سے کورس کریں یہ سنتے ہی مولانا طارق جمیل مسکراٹھتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جمہوریت صحیح ہو تو پھر اللہ کی مدد آتی ہے ۔ کے پی کے سے سود ختم ہے ، انشااللہ وفاق سے سود ختم کر کے دکھائیں گے ۔میں ابھی قطر گیا تھا وزیراعظم عمران خان نے میرا ہاتھ پکڑ کرلوگوں سے تعارف کرواتے رہے ۔ ہماری تمام میٹنگز کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے اور اختتام نبی کریم ؐ پر درود پاک سے ہوتا ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور عوام عزت بنانا چاہتے ہیں ۔ اس وقت ہماری حکومت ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے لیکن ہم گھبرا نہیں رہے بلکہ ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقعے پر مولانا طارق جمیل نے وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے کام کی تعریف کی اور انہیں دعائیں بھی دیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…