ویڈیو لیک ہونے کے بعدیہ تو ہونا ہی تھا، عمران خان نے پنجاب کابینہ سے متعلق دھماکہ خیز فیصلہ کرلیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر مبشر لقمان نے پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تو نہیں لیکن 2,3 وزراء کو اٹھا کر باہر کر دیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ  پنجاب تبدیل ہونے والے نہیں ہیں لیکن میں آپ کو بتا دوں کہ پنجاب کابینہ کے 2 سے 3 وزیر فارغ ہونے والے ہیں۔

وزیر اعظم ان کو اکھاڑ کر کابینہ سے باہر پھینکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار میں خامیاں ہوں گی لیکن میں یہ بتا دوں کہ انہوں نے اپنے وزراء کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور انکو قدم قدم پر اپنا محتاج نہیں بنایا جس کے بعد انکے وزراء کام کرنے کے حوالے سے خود مختار ہیں۔دوسری جانب  وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلیئر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ عثمان بزدار بااختیار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور ان کی حمایت کو برقرار رکھا جائے ، اختلافات سے اپوزیشن فائدہ اٹھا سکتی ہے،تمام اراکین اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی ویڈیو کے معاملےپر وزیر اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا اور گزشتہ رات عمران خان اور جہانگیر ترین نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو واضح الفاظ میں کہا کہ صوبائی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے اور عثمان بزدار ایک بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور ان کی مکمل حمایت کی جائے ۔آپس کی چپقلش سے وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کو نقصان ہو سکتا ہے اس لئے کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کی بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو سینیٹ انتخابات کے لئے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور اتحادی جماعتوں سمیت اراکین اسمبلی سے بات چیت کرنے کا بھی کہا۔

جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اتحاد ی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد گورنر پنجاب چودھری سرور نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے بیان کی حمایت میں کہا کہ عثمان بزدار ایک مکمل بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا اور ہم تبدیلی کی جدوجہد میں عثمان بزدار کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…