نامی گرامی سیاستدان شکنجے میں۔۔۔زرداری حمزہ سمیت 17سیاستدانوں کے گردگھیرا تنگ

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری،حمزہ شہباز سمیت 17 سیاستدانوں کے خلاف منی لانڈرنگ، ناجائزاثاثہ جات اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائریاں مکمل ہونے کے قریب جس کے بعد گرفتاریاں شروع ہوں گی۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق نیب کی جانب سے 17 سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

ان 17 سیاستدانوں میں 8 پیپلزپارٹی ، 4ن لیگ ،3 کا تعلق ایم کیو ایم اور2کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ۔قومی اخبار  میں شائع خبر کے مطابق ان اہم سیاسی شخصیات کیخلاف نہ صرف شواہد مل چکے ہیں بلکہ تفتیش بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور اسی ماہ گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے جن بڑی شخصیات کی گرفتاریاں متوقع ہیں ان میں سے 5 کا تعلق سندھ سے اور2کا پنجاب سے ہے ۔اس ضمن میں باقاعدہ گرفتاری سے قبل تمام ثبوتوں کو اکٹھا کر کے اہم ترین شخصیات کو بھی مطلع کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ان7 1 افراد جن کے حوالے سے انکوائریاں آ خری مراحل میں ہیں ان کے ملک سے باہر جانے کے حوالے سے بھی اداروں کو زبانی احکامات دیئے گئے ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی بیرون ملک جانے کی کوشش کرے تو فوراً بتایا جائے ۔ان گرفتاریوں کا کیا ری ایکشن آ ئے گا اس پر بھی اداروں نے کام شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پہلے سے تیار رہنے کا کہا جائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران یہ  دعویٰ کیا تھا کہ جلد بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں۔۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…