ٹرمپ نے فلسطینیوں کی 30کروڑ ڈالر امداد روکی لیکن عمران خان نے اپنے مظلوم بھائیوں کیلئے ایسا اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی عش عش کر اٹھے گا

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا سمیت بڑے ڈونرز (عطیہ دہندہ) کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا ہے، اس لیے اسلامی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی تعاون پر اقوام متحدہ کے کے امدادی ادارے کے کمشنر جنرل کراہن بوہی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ سفارتی تعاون بھی کر رہا ہے، عالمی ادارہ اس مالی امداد سے رواں سال پانچ لاکھ تیس ہزار فلسطینی مہاجر بچوں کے اسکول چلا سکے گا، امداد سے بنیادی صحت مراکز اور کلینک کھلے رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات انجام دینے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی ’اونروا‘ کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…