نواز، شہباز ملاقات کے بعد دھماکہ خیز خبر ،نواز شریف نے زرداری کو بڑا سرپرائز دیدیا،اے پی سی میں شرکت کرینگے یا نہیں؟اپنا فیصلہ سنا دیا!!

30  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پارٹی کا ایک وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف آج پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر نواز شریف کا استقبال کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کے بعد نواز شریف، شہباز شریف کے ساتھ قائد حزب اختلاف کے چیمبر سے ملحقہ کمرے میں چلے گئے۔اس موقع پر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور لیگی رہنما راجہ ظفر الحق، ایاز صادق، خواجہ آصف، پرویز رشید،آصف کرمانی، چوہدری تنویر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد نواز شریف نے 31 اکتوبر کو ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قومی امور پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قومی امور پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نیب کے کیسز اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس سے قبل 28 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں بھی نواز شریف نے اپوزیشن کی ا?ل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارٹی وفد بھیجنے کے فیصلے سے مولانا کو آگاہ کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…