وزیراعظم عمران خان کی کوششیں کامیاب، سعودی عرب پاکستا ن کی مدد پر رضامند ہوگیا،اربوں ڈالرزدینے کا فیصلہ ،باضابطہ اعلان کردیاگیا

23  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی کوششیں کامیاب، سعودی عرب پاکستا ن کی مدد پر رضامند ہوگیا،اربوں ڈالرزدینے کا فیصلہ ،باضابطہ اعلان کردیاگیا،سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر مالیات کا تیل ادھار پر لینے کے معاہدے پر عمل درآمد تین سال کیلئے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر

بھی رضا مند ہوگیا ہے اور کابینہ سے منظوری کے بعد منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے تعلقات میں بہتری کیلئے بھارت میں الیکشن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ بھارت میں پاکستان مخالفت پر ووٹ ملتے ہیں۔سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت تعلقات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ میں نے اقتدار میں آتے ہی امن کے لیے بھارت کی طرف ہاتھ بڑھایا، بھارت نے میری پیشکش قبول نہیں کی اور امن کی پیشکش پر بھارت کی جانب سے منفی پیغام ملا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف مہم وہاں آنے والے الیکشن کی وجہ سے شروع کی گئی، بھارت سے امن صرف پاکستان ہی نہیں بھارت کے لیے بھی بہت اہم ہے، استحکام کا مطلب پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن کا قیام ہے، امن اور استحکام سے غربت دورکرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری متاثر ہونے کی بڑی وجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تھی۔سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری متاثر ہونے کی بڑی وجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تھی اور بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملوں کی وجہ سے کمپنیوں نے

سرمایہ کاری میں عدم دلچسپی دکھائی، تاہم امن وامان واپس لوٹنے سے غیرملکی کمپنیوں نے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ آئل ریفائنری لگانے کے لیے سعودی عرب کیساتھ پہلے سے بات چل رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو بھی سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دور ان وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے، اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھی امید ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…