مرتضیٰ بھٹو کو پرائم منسٹر ہاؤس کی مرضی پر شہید کیا گیا ،غنویٰ بھٹو کا دعویٰ سازش میں کون کون ملوث تھا؟نام بھی بتا دئیے

21  اکتوبر‬‮  2018

لاڑکانہ(سی پی پی ) چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)غنویٰ بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں وزیراعظم ہاؤس کی مرضی شامل تھی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرتضیٰ بھٹو کو پرائم منسٹر کی مرضی پر شہید کیا گیا‘اس وقت کے پرائم منسٹر نے مرتضیٰ بھٹو کی قربانی کرائی‘مرتضیٰ کو عالمی سازش کے تحت قتل کیا گیا‘شعیب سڈل، واجد درانی، آغا سراج درانی اور شاہد حیات مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کی سازش میں ملوث ہیں۔چیئرپرسن (شہید بھٹو)نے کہا کہ

میر مرتضیٰ بھٹو نے محترمہ بے نظیر کو حزب اقتدار کے بجائے حزب اختلاف میں رہنے کا مشورہ دیا تھا۔غنویٰ بھٹو نے دعویٰ کیا کہ میر مرتضیٰ کو بے نظیر بھٹو نے مذاکرات کیلئے پرائم منسٹر ہاؤس بلوایا تھا ‘جس پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں نہ جانے کا مشورہ دیا تھا اور روکا تھا مگر اس کے باوجود وہ وہاں گئے۔ملاقات میں اصولوں پر کوئی بات نہیں ہوئی اور صرف کہا گیا کہ خاموش رہو۔ان کا کہنا تھا کہ اس پرمرتضیٰ بھٹو نے کہا کہ میں خاموش رہوں اور آپ کچھ بھی کرتے رہو تو یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…