پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانے کا حتمی فیصلہ ،ایسا کچھ نہیں جیسا دکھایا جارہا ہے ؟پاکستانیوں کو بھی بڑی تسلی دیدی گئی

20  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(سی پی پی )وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، میڈیا میں معیشت پر بڑا طوفان نظر آرہا ہے۔ایسا نہیں کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی ہے، ہمارے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے۔

انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے۔اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ کو بہتر بنانے کا جائز ہ لیا گیا۔ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ کر بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔کاروبار میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں۔معاشی صورتحال بہتر ہوگی تو اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جائے گی۔ ہمیں معیشت کے بہترین نتائج کیلئے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا گیا ہے۔سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے۔مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے جبکہ اووررگولیٹ نہیں ہونی چاہیے۔وزیرخزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے سے متعلق تمام خبروں کے برعکس کہا کہ حکومت کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں معیشت پر بڑا طوفان نظر آرہا ہے۔ایسا نہیں کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی ہے۔7سے 8مہینوں میں26یا 27فیصد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔18ار ب کا خسارہ تھا تیزی سے دیوالیہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔اڑھائی ارب ڈالر سے بڑھ کر18ارب ڈالر ہوگیا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔امپورٹر نے کرنٹ خسارہ کم ہونے سے انونٹری پر اربوں روپے کمائے۔ امپورٹرز نے اتنا پیسا کمایا جس کی کوئی حد نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…