بھارت کی جانب سے ایس۔400 میزائل سسٹم کی خریداری ،پاکستان کا شدید ردعمل سامنے آگیا، جوابی اقدامات کا اعلان

19  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایس۔400 میزائل سسٹم کی خریداری سے جنوبی ایشیاء میں سٹریٹجک استحکام مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی ایس ۔400میزائل سسٹم کی خریداری کثیر جہتی ذرائع کے ذریعے بیلسٹک میزائل ڈیفنس(بی ایم ڈی)سسٹم کو حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ترجمان کے مطابق ا س سے خطے کا سٹریٹجک استحکام مزید عدم استحکام کا شکار اور خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا۔ مئی 1998میں دونوں ممالک کی جانب سے ایٹمی تجربات کے

بعد پاکستان نے بی ایم ڈی سسٹمز کے حصول کیخلاف خطے میں سٹریٹجک رسٹرینٹ رجیم(ایس آر آر)پیشکش کی تھی۔بھارت کی جانب سے پیشکش کو مسترد کرنے پر پاکستان کو دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر مجبور کیا گیا، جو کسی بھی بی ایم ڈی سسٹم کو غیر موثر کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان ہر قسم کے ویپن سسٹم کے خطرات سے مکمل نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہم کم سے کم ڈیٹرنس برقرار رکھنے کی پالیسی سے متعلق ملکی دفاع کو یقینی بنانے اور مستقبل میں خطے میں سٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…