لاہور رنگ روڈ کا ڈیزائن کس نے تبدیل کیا،اردگرد پراپرٹی کس نے خرید کر اربوں روپے کمائے ،منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ کس سیاسی جماعت نے اٹھایا؟سنسنی خیز انکشافات

18  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور رنگ روڈ کا ڈیزائن کس نے تبدیل کیا اور ارد گرد کس نے پراپرٹی خریدی، رنگ روڈ رائیونڈ تک لے جانے میں سب سے زیادہ فائدہ کس جماعت کے رہنما نے اٹھایا اس حوالے سے کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ شہباز شریف کی رنگ روڈ کے حوالے سے پرویز الہی پر تنقید پر ق لیگ کی جانب سے حقائق نامہ بھی جاری کرنے پر غور ہو رہا ہے ۔

روزنامہ 92 نیوز کے مطابق  با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کے حوالے سے دو اداروں کی بنائی گئی رپورٹس میں بالکل واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ رنگ روڈ کا فائدہ عوام سے زیادہ لینڈ مافیا اور اہم ترین سابق حکومتی شخصیات کو ہوا تھا ۔ میجر کیانی کے ساتھ اور بھی کئی شخصیات ایسی تھیں جنہوں نے اس سے کہیں گنا زیادہ فائدہ اٹھایا ۔پنجاب کی ایک اہم شخصیت کے داماد، بیٹے کی بے نامی اربوں روپے کی جائیدادیں بھی اسی رنگ روڈ کی کمائی سے بنی ہیں ۔ ان کی مرضی کے مطابق کئی جگہوں سے روٹس کو تبدیل کیا گیا اور کئی ایسی سستی ترین پراپرٹیاں پہلے خریدی گئیں اور اس کے بعد رنگ روڈ کا روٹ اس طرف بنایا گیا پھر ان جگہوں پر ہائوسنگ سوسائٹیوں کا اعلان کر کے اربوں روپے کمائے گئے ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رائیونڈ تک رنگ روڈ کو لیجانے کا اصل فائدہ شریف خاندان نے اپنی زمینوں کی قیمت بڑھانے اور اپنے فائدے کیلئے کیا جبکہ ایک سابق وفاقی وزیر ، دو سابق ایم پی اے ایم این اے اور دو معروف ڈویلپر ز اس رنگ روڈ کی وجہ سے سب سے زیادہ نوازے گئے ۔ رپورٹ میں کئی جگہ پر یہ لکھا گیا ہے کہ رنگ روڈ کو دو طرف سے رائیونڈ کو ملانے میں فائدہ سابق حکمران خاندان اور ان کے قریبی ساتھیوں کو زیادہ تھا ۔ اب نئے سرے سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…