’’عام پاکستانی کااللہ کے بعد ہم تحفظ کرینگے‘‘ وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سے ملتے ہیں تو انہیں کیا کہتے ہیں؟شہریار آفرید ی کا اہم انکشاف

16  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(سی پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے محروم طبقات کو عزت دینی ہے ان کے لیے کام کرنا ہے ،اللہ کے بعد عام پاکستانی کا تحفظ ہم کریں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے لیاری میں ایم این اے شکور شاد کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری والوں نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔عوام کو احساس دلائیں گے کہ جان اور مال کے تحفظ کی ذمے داری ریاست کی ہے۔تمام معاملات میں

تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ میرے پاکستانیوں کوعزت دو۔انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو پکڑا جائے گا۔بہت نہتے پاکستانیوں کاخون بہہ چکا،اب محروم طبقات کوگلے سے لگانے کاوقت ہے،کوئی اقتدارکے نشے میں یہ سوچ رکھتاہے کہ وہ عوام کی تذلیل کرے تو ان کو ایسا نہیں کرنے دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…