ضمنی الیکشن کے حیران کن نتائج اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنیں ہی تبدیل ہوگئیں

15  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے 11حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے چار چار ،مسلم لیگ(ق) نے دو اور ایم ایم اے نے ایک نشست جیت لی۔

اس طرح ایوان زیریں میں حکومت کی 6اوراپوزیشن کی پانچ نشستوں میں اضافہ ہوگیاجس کے نتیجے میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی ہے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق  ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعدقومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 155 سے بڑھ کر 159 ‘مسلم لیگ (ق) کے ممبران کی تعداد 5 سے بڑھ کر7، ایم ایم اے کے اراکین کی تعداد 16 سے بڑھ 17 مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 85سے بڑھ کر 89ہو جائے گی۔ اس طرح قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے اراکین کی تعداد 176سے بڑھ کر 182اور اپوزیشن اتحاد کی تعداد 159سے بڑھ کر 164ہو جائے گی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے 4‘ن لیگ نے 5اور دو نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔خیبرپختونخوااسمبلی میں تحریک انصاف نےپانچ ‘اے این پی نے تین اور ن لیگ نے ایک سیٹ جیت لی ۔سندھ اسمبلی کی دونوں نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں ‘بلوچستان میں بی این پی اورآزاد امیدوار کو ایک ایک سیٹ پر فتح ملی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…