عمران خان نے جھاڑو اٹھالی،کچرا بھی چنتے رہے وزیر اعظم نے ایسا کیوں اور کہاں کیا؟

13  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے مقامی کالج میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے مقامی کالج میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا جس کے بعد وہ طالبات میں گھل مل گئے اور ان سے سوال و جواب کرتے رہے۔

عمران خان نے طالبات سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے سوالات بھی کیے اور طالبات کو بتایا کہ پاکستان کو درختوں کی سخت ضرورت ہے کیونکہ گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے سے سیلاب آئیں گے اس لیے درخت بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی ۔ طالبات سے گفتگو کے علاوہ عمران خان نے کالج کے گراؤنڈ میں جھاڑو بھی لگائی جبکہ طالبات کے ساتھ مل کر کچرا بھی چنتے رہے۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں کوئی گندگی نہیں، ہم اپنے ملک میں گندگی پھیلاتے ہیں، دریا گندے کرتے ہیں، لاہورمیں آلودگی کا لیول سب سے زیادہ ہے، ہم اپنے بچوں کی صحت اور مستقبل تباہ کررہے ہیں، آلودگی سے انسان کی زندگی کے گیارہ سال کم ہوتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم گلوبل وارنگ کا شکار ممالک میں سب سے آگے ہیں، ہم نے کے پی کے میں بلین ٹرین سونامی میں ایک ارب درخت لگائے، اب پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، اس کا مطلب ہے کہ ملک کا سارا موسم پیٹرن تبدیل ہوسکتا ہے اس سے بارشیں زیادہ ہوں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا۔یاد رہے 8 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کیا اور کہا تھا کہ یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بنا سکتی سب کو کردار ادا کرنا ہے، پاکستان قدرت کا تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے اس کی خوبصورتی پرتوجہ نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…