’’ پاکستان کی معیشت کی حالت نازک نہیں بہت ہی نازک ہے‘‘ ایسا کب تک رہے گا؟آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی حکومت پر بجلیاں گرادیں

11  اکتوبر‬‮  2018

بالی(سی پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے باضابطہ درخواست موصول ہوگئی ہے۔انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ

سے ملاقات کے دوران ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وفد پاکستان میں آئی ایم ایف کے تعاون سے معاشی پروگرام کے لیے بات کریگا۔ جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کا کہناہے کہ پاکستانی معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے اور پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے راستے محدود اور اخراجات بہت زیادہ ہیں۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے اور اس کی معیشت کی حالت نازک نہیں بہت نازک ہے، ملک کی معاشی صورتحال دوسال تک نازک رہے گی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کمزور معاشی ترقی اور غربت کو خراب معیشت کی وجوہات قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوگوں کوغربت سے نکالنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا دشوار ہوگا۔رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی کہ پاکستان کوترقی کے لیے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنیکی ضرورت ہے، شرح نمو میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہوگا، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار سے بہتر ملازمتیں پیداہوں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…