فیصلہ سازی اور تجربے کا فقدان ،پی ٹی آئی حکومت یوٹرنز سے جان نہ چھڑا سکی آج صبح کیا گیا بڑا فیصلہ اچانک واپس ، یہ فیصلہ کیا تھا؟ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے حیران کن اعلان کر دیا

10  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ایک بار پھر یوٹرن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سید امین بخاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا، امین بخاری کو خدمات جاری رکھنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ایک بار پھر یوٹرن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد

سید امین بخاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بدل لیا ہے اور انہیں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح وزارت داخلہ سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سید امین بخاری کو ایس ایس پی آپریشنز کے عہدے سے ہٹا کر ایس ایس پی میاں سعید کو عہدہ دئیے جانیکا کہا گیا تھا تاہم اب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک خط لکھا ہے کہ جس میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سید امین بخاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے اور انہیں خدمات جاری رکھنے کا کہا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی جانب سے لکھا گیا تھا۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سید امین بخاری کے ریگولر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد امین بخاری کو تبدیل کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایس ایس پی میاں سعید کی خدمات طلب کر لی تھیں۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی میاں سعید نے خیبرپختونخواہ باچا خان یونیورسٹی کے مشہورمشال قتل کیس کی تحقیقات کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…