سعودی مفتی اعظم نے پاکستانی عوام اور فو ج کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آپ کی بھی خوشی کی انتہانہ رہے گی

9  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے ہر سطح پر علماء و مشائخ اور مسلم امہ کو جدوجہد کرنی ہو گی ، پاکستان اور سعودی عرب کے علماء عوام اور قیادت کے درمیان مضبوط رشتہ ہے ، سعودی عرب پاکستان میں امن و سلامتی اور استحکام چاہتا ہے ، پاکستانی عوام اور فوج کی انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل قدر اور قابل ستائش ہیں۔ یہ بات مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن

عبد اللہ آل شیخ نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے کیلئے علماء و مشائخ اور مسلم امۃ کو ہر سطح پر جدوجہد کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا سبق دینے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پاکستانی قوم اور فوج نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف قابل قدر اور ستائش جدوجہد کی ہے ، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ہر سطح پر مضبوط سے مضبوط تر ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب کے مضبو ط رشتوں کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ اسلام کے پیغام حق کو عام کرنے کیلئے علماء ومشائخ کو کسی بھی قسم کے پراپوگنڈہ کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے علماء ومشائخ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علماء امت کی رہنمائی میں جدوجہد کر رہے ہیں اور مفتی اعظم سعودی عرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کی درست سمت رہنمائی کی ہے ، پاکستانی قوم ، حکومت ، مذہبی و سیاسی جماعتیں سعودی عرب کے استحکام اور سلامتی کو پاکستان کا استحکام اور سلامتی سمجھتے ہیں ، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے سربراہ عمران خان نے

پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کیا اور جس طرح سعودی عرب میں ان کا استقبال اور اکرام کیا گیا وہ قابل قدر اور پاک سعودی عرب تعلقات کی مضبوطی کی دلیل ہے ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو امت مسلمہ ناکام بنائے گی ، ملاقات کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور مضبوطی کیلئے دعا کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…