نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف خاندان کوکیابڑی خوشخبری سنادی؟

3  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ 41صفحات پر مشتمل ہے اور اسے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا ہے۔فیصلے میں جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا ہے کہ درخواست ضمانت پر دیا گیا فیصلہ سزا کے خلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب نے

ضمانت کی درخواستوں پر بحث کے لیے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا، احتساب عدالت نے اپارٹمنٹس خریداری میں مریم نواز کی نوازشریف کو معاونت کا حوالہ نہیں دیا، احتساب عدالت کے فیصلے میں مریم نواز کی معاونت کے شواہد کا ذکر بھی نہیں۔فیصلے میں لکھا گیا ہےکہ بادی النظر میں ملزمان کودی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں۔تفصیلی فیصلے کے مطابق استغاثہ نے نائن اے فور کی بریت کو چیلنج نہیں کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالتی فائنڈنگز حتمی نہیں، ہماری رائے یا آبزرویشنز اپیلوں کو متاثر نہیں کرےگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…