یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان ،توہین رسالت کے مرتکب شخص اور جھوٹا الزام لگانے والے کو کیا سزا دی جائیگی؟سینٹ میں بل پیش

22  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکٹرانک کرائمز کے حوالے سے ترمیمی بل 2018ء سینٹ میں پیش ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  بل کے تحت سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والے کو عمر قید ، توہین رسالتؐ کے مرتکب شخص اور توہین رسالتؐ کا جھوٹا الزام عائد کرنے والے کو سزائے موت اور مذہبی شخصیات کے بارے میں توہین آمیز بیانات کے استعمال پر تین سال قید کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔بل میں کہا گیا کہ قادیانی گروپ کے لوگوں کو خود کو مسلمان کہنے یا اپنے عقیدے کی تبلیغ

کرنے پر تین سال تک کی قید اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بل میں سوشل میڈیا پر فحش مواد تیار کر کے ڈالنے پر 4 سال تک قید اور30 لاکھ روپے جرمانہ ، جبکہ فحش مواد کی کسی بھی قانونی جواز کے بغیر تقسیم پر 3 سال تک قید اور20 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہو سکے گا۔ بل میں توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والے کو سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ سینٹ میں یہ بل وزیر مملکت خزانہ حماد اظہر نے پیش کیا۔سینیٹر ستارہ ایاز نے بل کو مزید غورو خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…