تبدیلی آگئی۔۔حکومت نے وزیراعظم ہائوس، گورنرز ہائوسز کو کونسے اداروں میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیاگیا؟

13  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے وزیراعظم ہائوس کو اعلیٰ تعلیمی ادارہ اور تمام گورنرز ہائوسز کو میوزیم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو ایک اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ جبکہ پنجاب ہاؤس مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے

مزید بتایا کہ راولپنڈی پنجاب ہاؤس اور گورنر ہاؤس کی عمارت کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور کو میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا،گورنرہاؤس کے پارک کو عوام کے لیے کھولا جائے گا، چنبہ ہاؤس کو گورنر آفس میں تبدیل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے گورنر ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، حکومت کے ساتھ مل کر گورنر ہاؤس کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔شفقت محمودنے بتایا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس مال روڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، جبکہ گورنر ہاؤس بلوچستان کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا کو بھی میوزم بنا دیا جائے گا، ایوان صدر سے متعلق فیصلے دوسرے مرحلے میں کیے جائیں گے۔شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا ریزورٹ بنا دیا جا ئے گا، باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی جلد فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور میں اس بات کا اعلان کر رکھا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر وزیراعظم ہائوس اور گورنرز ہائوسز کو عوامی اداروں میں تبدیل کر دینگے جبکہ اس سے قبل گورنر پنجاب اور گورنر سندھ گورنر ہائوسز کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر چکے ہیں جس کے بعد عوام کی کثیر تعداد نے مخـصوص اوقات میں دونوں گورنرز ہائوسز کا دورہ بھی کیا اور وہاں سیلفیاں بھی بنوائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…