بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،کیا یہ ہے تبدیلی؟ قادیانی میاں عاطف کو حکومت میں شامل کر کے عالمی ایجنڈے کو تقویت دی گئی،حالیہ فیصلوں پر وزیر اعظم شدید تنقید کی زد میں

6  ستمبر‬‮  2018

پشاور(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعہ جمعہ آئے حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے،کیا یہ ہے تبدیلی؟موجودہ حکومت عالمی گھناؤ نے ایجنڈے کا حصہ ہے‘اقتصادی کمیٹی میں جان بوجھ کر میاں عاطف کو مشیر لگایا گیااور عالمی ایجنڈے کو تقویت دی گئی۔

ہم کسی ادارے میں قادیانی کو فرائض سرانجام ادا نہیں کرنے دیں گے‘تمام جماعتوں نے انتخابات نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا اور قبول کرنے سے انکار کیا‘الیکشن کمیشن اپنی ناکامی تسلیم کرے ‘ ہم نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کا عزم و نظر رکھتے ہیں ‘ہماری افواج بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں ‘حکومت نااہلوں کے حوالے کردی گئی ہے ‘دفاع کی اہلیت نہیں رکھتے ‘اپوزیشن میں فیصلہ ہوا تھا مگر وقت پر پیپلزپارٹی نے شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ۔جمعرات کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے قوم کو آگاہ کررہا ہوں کہ تحریک انصاف جماعت ایک عالمی گھناؤ نے ایجنڈے کا حصہ ہے حکومت نے اقتصادی کمیٹی میں جان بوجھ کر میاں عاطف کو مشیر لگایا ۔ آج پاکستان میں تحریک انصاف نے اس عالمی ایجنڈے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ہم پاکستان کے کسی بھی ادارے میں قادیانی کو فرائض سرانجام ادا نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ جعلی ہیں ۔تمام جماعتوں نے انتخابات نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا سیاسی جماعتوں نے اس انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کیا۔ اب بھی وقت ہے الیکشن کمیشن اپنی ناکامی تسلیم کرے انتخابات کے نتائج میں تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کی شکایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن تمام انتخابات کامیابی سے کرانے میں ناکام رہا ۔

اس وقت جعلی اکثریت رکھنے والے حکمران حکومت کررہے ہیں موجودہ حکومت کو اپنی اور قانونی حکومت نہیں کہا جاسکتا ۔ ہم نہیں چاہتے کہ دوبارہ 1953اور 1979 کے حالات کو دہرایا جائے ،تحریک انصاف نے اقتصادی کونسل بنائی تحریک انصاف کے غیر آئینی اقدامات پاکستان کی پسپائی کی کا سبب بنیں گے ۔ ہم نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کا عزم و نظر رکھتے ہیں ۔ ہماری افواج بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں وطن کے دفاع کے لیے عوام افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

حکومت نے آتے ہی قوم پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے ،کیا یہ ہے تبدیلی ؟ موجودہ حکومت سفارتی اداب سے عاری ہے ۔حکومت نااہلوں کے حوالے کردی گئی ہے اب ملک کو بچانا ہے قومی آزادی کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ موجودہ حکمران ملک کے دفاع کی اہلیت نہیں رکھتے اپوزیشن میں فیصلہ ہوا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا جائے گا مگر میں وقت پر پیپلزپارٹی نے شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…