پاکستان تحریک انصاف صدارتی الیکشن ہار سکتی ہے ،پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا،حیران کن صورتحال‎

4  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےکہا کہ جو لوگ ہمارا فارورڈ بلان بنانے چلے تھے ان کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 15 اراکین ناراض ہیں۔ ان کو منانے کے لیے چودھری سرور اور جہانگیر ترین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ ان کو منایا جا سکے اور ان کی ناراضگی

دور کی جا سکے۔پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے اراکین میں بھی کچھ بے چینی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی اپنی گنجائش سے زیادہ ووٹس حاصل کر سکتے ہیں تو پھر صدارتی الیکشن میں بھی ووٹ کہیں اور بھی جا سکتے ہیں۔ جب اس وقت سیکرٹ بیلٹ اچھا تھا ، تو اب بھی سیکرٹ بیلٹ اچھا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن اکٹھی ہے،پیپلز پارٹی ایک  سائیڈ پر کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…