آپ کو چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض ہے مگر شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد گی ٹھیک ہے؟صحافی کے سوال پر آصف زرداری کا حیران کن جواب

1  ستمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی)سابق صدر آصف زرداری نے چیف جسٹس کے چھاپے کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے تو ہم کیا کہیں گے۔کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور کی تھی تاہم ان کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے گئے تھے۔

ہفتے کے روز سابق صدر آصف زرداری ضمانتی مچلکے جمع کرانے بینکنگ کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔ضمانتی مچلکوں پر آصف زرداری اور ان کے ضامن عاشق حسین نے دستخط کیے۔اس موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے، صحافی کے سوال پر کہ آپ پھر گاڑی میں آئے ہیلی کاپٹر میں نہیں؟ سابق صدر نے جواب دیا کہ ہیلی کاپٹرکی بات ہو رہی ہے، دیکھیں کب ملتا ہے۔صحافی نے سوال کیاکہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا ہے ٗ آصف زرداری نے کہا کہ سن رہا ہوں 50،55 میں سفر ہوتا ہے۔صحافی کی جانب سے بتایا گیاکہ چیف جسٹس نے ہسپتال میں چھاپا مارا ہے جس میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد ہوئی ہے۔اس پر سابق صدر نے کہا کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے ہم کیا کہیں گے۔ایک صحافی کی جانب سے کہا گیاکہ آپ کو چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض ہے مگر شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد گی ٹھیک ہے؟سابق صدر نے کہا کہ مجھے صرف یہ پتا ہے سپریم کورٹ میں اور بھی 5 ہزار کیسز ہیں، یا لاکھ کیسز ہیں ان پر بھی زور ہونا چاہیے۔آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے صدارتی انتخاب ون ٹوون ہوگا آپ اعتزاز احسن کو دستبردار کرالیں گے ؟انہوں نے جواب دیاکہ ہوسکتا ہے مولانا فضل الرحمان دستبردار ہوجائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…