وزیر اعظم عمران خان کا جی ایچ کیو غیر معمولی دورہ ایسا کیا ہوا کہ اجلاس طویل ہو گیا، تفصیلات سامنےآگئیں

31  اگست‬‮  2018

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم قوم کی حمایت سے ان چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور مشیروں کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا،

انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم اور وزراء کو سیکیورٹی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں، کراچی آپریشن اور خوشحال بلوچستان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ 8 گھنٹے طویل تھا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دورے کے طویل ہونے کی وجہ موضوعات کے تنوع اورشرکا کی بھرپور دلچسپی ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کو غیر معمولی قرار دیا گیا۔ماہرین کے مطابق اتنا طویل اجلاس وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی ایشوز کے حوالے سے سوجھ بوجھ، معاملات کو سمجھنے کی سنجیدہ کوشش کی وجہ سے ہوا ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چینلجز کا سامنا ہے لیکن قوم کی حمایت سے ان چیلنجز پر کامیابی سے قابو پائیں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت فوج کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی، پاکستان کی منزل آگے بڑھنا ہے اور انشاء اللہ ہم مثبت سوچ اور دوسری اقوام سے اچھے مراسم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو آمد اور فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کے لیے قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔انہوںنے کہاکہ ہر قیمت اور قربانیوں سے مادر وطن کی حفاظت کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…