عمران خان کی حکومت کیساتھ ملکر یہ کام کرنا چاہتے ہیں،چین نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

27  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں دوطر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چین کے سفیریاؤ جنگ نے سپیکر کو چین کے صدر، وزیراعظم اور نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین کی جانب سے سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاک چین مثالی دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کے موقف کی حمایت کی ہے ،دونوں ہمسایہ ممالک کی دوستی کا رشتہ باہمی اعتماد اور احترا م کی مضبوظ بنیادوں پر استوار ہے،پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطے کی تر قی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں نئی منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،دونوں ممالک کے مابین اراکین پارلیمنٹ اور عوامی رابطوں کو فروغ دے کر دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے،دونوں ممالک کی پارلیمنٹ پہلے سے موجود باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاک چین باہمی تجارت میں حائل تمام مشکلات کو قانوں سازی کے ذریعے دور کیا جائے گا۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے ،دونوں ممالک کی قیادتیں تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پر عزم ہیں،خطے میں امن و سلامتی اور تر قی اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور چین کے مابین قریبی تعاون ناگزیر ہے ،چین پاکستان میں نئی منتخب ہونے والی حکومت کے ساتھ مل کر خطے کی تر قی و استحکام کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…