کوئی بھی قوم قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، وزیراعظم عمران خان

22  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئی بھی قوم قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، سنت ابراہیمیؑ کا تقاضہ ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم عمران خان کا عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام پیغام۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کوئی قوم قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ قربانی کا مقصد خود کو رب کریم کے حکم کے تابع

کرنا ہے، اس کا مقصد اپنی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لئے قربان کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سنت ابراہیمیؑ کا تقاضہ ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں، ہمیں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں معاشی طور پر پیچھے رہ جانے والوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…