امریکہ ، بھارت اور افغانستان کیساتھ تعلقات پاکستان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا، نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پہلی ہی پریس بریفنگ میںبڑا سرپرائز دے دیا

20  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی خارجہ پالیسی اسی سے شروع ہو گی اور اسی پر ختم ہو گی،امریکہ سے باوقار انداز سے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑھ چکے جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے،

بھارت کوکشمیر سمیت حل طلب تنازعات گفتگو شنید سے حل کرنے کی پیش کش۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے اور ہمارا جغرافیہ بھی ساتھ جڑا ہے ۔ ہم نے آگے بڑھنا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وہ افغانستان کا اس حوالے سے دورہ کرینگے ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ کشمیر ایک دیر طلب تنازعہ ہے اور دونوں ممالک نے اس کو مسئلہ تسلیم کیا ہے اور سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور ڈیکلریشن پر عملدرآمد ہی دونوں ممالک کے درمیان اس دیر طلب تنازعہ کو نمٹا سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ سے باوقار انداز سے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑھ چکے جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ 16 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے جبکہ 5مشیروں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور حلف اٹھانے کے بعد وہ سیدھا وزارت خارجہ پہنچے جہاں انہوں نے سیکرٹری خارجہ سمیت وزارت خارجہ کے اہم حکام سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور ان کے سوالات کا جواب دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…