نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟حیرت انگیز انکشافات‎

18  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے ہاتھ نہیں ملایا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ہاتھ ملایا لیکن صدر ممنون حسین سے ہاتھ نہیں ملایا، اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین بیٹھے رہے، عمران خان کے صدر سے ہاتھ نہ ملانے پر چہ میگوئیاں شروع ہو چکی ہیں،

حلف کے بعد وزیراعظم کا صدر سے ہاتھ ملانا روایت ہے،رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس وقت کے صدر آصف علی زرداری سے ہاتھ ملایا تھا،2013ء میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری نے نہایت گرم جوشی سے ہاتھ ملایا تھا، لیکن جب عمران خان نے نگران وزیراعظم ناصر الملک سے ہاتھ ملایا تو اس وقت صدر مملکت بیٹھے رہے اور ہاتھ ملانے کے لیے اٹھے ہی نہیں۔ نہ صدر مملکت نے ہاتھ آگے بڑھایا نہ وزیراعظم عمران خان نے ان کی طرف ہاتھ بڑھایا، رپورٹ کے مطابق یہ صدر مملکت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ نومنتخب وزیراعظم کو حلف اٹھانے کے بعد مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اگر انہوں نے کسی سیاسی یا جماعتی تعصب کی بنیاد پر مناسب نہیں سمجھا یا پھر کوئی اور وجہ تھی تو پھر وزیراعظم عمران خان کا فرض نہیں بنتا تھا کہ وہ خواہ مخواہ ہاتھ ملاتے پھرتے، صدر مملکت کو پہل کرنا چاہیے تھا۔ایوان صدر میں اس حلف کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے دانستہ یا نادانستہ یہ عمل کیا ہے تو اس بارے میں وہ خود ہی جانتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عین ممکن تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے تو وہ ہاتھ نہ ملاتے۔  نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے ہاتھ نہیں ملایا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ہاتھ ملایا لیکن صدر ممنون حسین سے ہاتھ نہیں ملایا، اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین بیٹھے رہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…