”کپتان“ کا حیرت انگیز فیصلہ،تحریک انصاف کے وہ کون سے اہم رہنما ہیں جو ان کے ساتھ وزیر اعظم ہاﺅس میں ہی رہیںگے؟ایسا نام سامنے آگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا‎

  جمعہ‬‮ 17 اگست‬‮ 2018  |  19:12

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کے مکان نمبرایک میں رہیں گے،میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا،، عمران خان آئے تو دھکے پڑے ہیں، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پرائم منسٹرہا ئو س کی کالونی میں عمران خان کےلیے گھر تیار ہوگیا ہے، عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کے مکان نمبرایک میں رہیں گے، میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا، یہ

رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری کی ہے اور مکان کی سیکیورٹی کلیرنس کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی آتے ہوئے بھی عمران خان آئے تو دھکے پڑے ہیں، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، مجھے فوری طور پر ایس ایس پی سیکیورٹی سے بات کرنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں