پاکستان تحریک انصاف اسی بنیاد پر حکومت میں آئی ہے۔۔۔!!! اب کام شروع کرو،چیف جسٹس نے نئی حکومت کو بڑا حکم جاری کردیا

13  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایف ایٹ کچہری میں وکلا نے چیمبرز بنا کر قبضہ کر رکھا ہے۔  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریاست کیا کر رہی ہے؟چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کچی آبادیوں کی منتقلی کی حتمی تاریخ دسمبر 1995ء تھی۔لوگوں نے اپنے پلاٹس آگے بیچ دئیے ہیں۔وکیل نے کہا کہ کچی آبادیوں میں ڈسپنسری اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی سہولت میسر ہونی چاہئیے۔

اس موقع پربابر اعوان کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کی تجاویز آپ کی حکومت کے حوالے کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اسی بنیاد پر حکومت میں آئی ہے، چیف جسٹس  نے کہا کہ مجھے کچی آبادیوں کا حل مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بولے وہی کنڈی کھولے۔ اس معاملے کو نئی حکومت پر چھوڑتے ہیں۔نئی حکومت 60 دن میں اس معاملے کو حل کرے۔ عدالت نے 4 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیر کیڈ کو طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…