پاکستان نے امریکاکواب تک کا زوردار جھٹکا دے دیا ایران سے متعلق ایسا فیصلہ کر لیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

10  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے بعد معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا تھا ۔ معاملے پر پاکستان نے ایسا ردعمل دیا جس کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا ۔ نجی انگلش اخبار کے مطابق پاکستان نے امریکا کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کی لگائی پابندیو ں کے باوجود ایران کیساتھ معاشی و تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں واضح کیا ہے کہہم امریکا کی طرف سے ایران پر لگائی گئی معاشی پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ تاہم خود مختار ریاست ہونے کے ناطے پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ایران کیساتھ قانونی معاشی و تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا حق رکھتا ہے ۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے عالمی طاقتوں کو ساتھ ملا کر کئی سال کی جدو جہد کے بعد ایران کا ایٹمی معاہدہ کیا تھا جسے موجودہ امریکی صدر نے ختم کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیوں کا اعلان کیا تھا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں لگاتے ہوئے تمام ممالک کو واضح پیغام دیا تھا کہ جو بھی ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود اس ملک سےکسی قسم کا کوئی تعلق رکھے گا اس پر بھی یہی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ ماہ سے پاک و ایران کے تعلقات میں کافی بہتری دیکھی گئی ہے جس کے پیش نظر پاکستان نے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود پہلے ہی ایران کیساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کر چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…