( ن)لیگ میں نواز شریف کے بیانیے کیخلاف فارورڈ بلاک بنناشروع ،خفیہ اجلاس نے پارٹی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا،ارکان اسمبلی کو جھوٹے دلاسے

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن میں نواز شریف کے بیانیے کے خلاف فارورڈ بلاک بنناشروع ہوگیا ہے جس کا ایک اجلاس بھی خفیہ طور پر ہوچکا ہے لیکن پارٹی قیادت نے ارکان اسمبلی کو فارورڈ بلاک میں جانے سے روکنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں ہیں اور جامہ حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں ناکامی اور پارٹی قائد کے بیانیے کے خلاف مسلم لیگ ن کے اندر ہی ایک فارورڈ بلاک بننا شروع ہو گیا ہے۔ فارورڈ بلاک بننے کی وجہ سے پارٹی قیادت بھی خاصی پریشان ہو گئی ہے جس کی وجہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو فارورڈ بلاک میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔لیگی قیادت کی جانب سے ارکان اسمبلی کو جھوٹے دلاسے دئے جا رہے ہیں۔ ن لیگ کے کئی اجلاسوں میں بھی ارکان اسمبلی کے فارورڈ بلاک میں جانے سے متعلق بات کی گئی جس کے بعد ایک منصوبہ بندی کے تحت اہم رہنماؤں نے یہ تقاریر شروع کردی ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بنے گی، آزاد ارکان اس طرف گئے ضرور ہیں مگر وہ الیکشن کے وقت کْھل کر ہمارے ساتھ ہو جائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ن لیگ کے حالیہ ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کی قیادت کو رپورٹ دی گئی کہ اگر پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نہیں بنتی تو ان کے آدھے سے زیادہ ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…