ایف نائن پارک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد چیف جسٹس نے اہم قدم اٹھا لیا،آج شام تک ایسا کام کرنے کا حکم جاری کردیا کہ اسلام آباد کے شہری بھی جسٹس ثاقب نثار کی تعریف پر مجبور ہو جائینگے

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف نائن پارک میں تمام لائٹس ٹھیک کروا کررجسٹرار کو رپورٹ پیش کی جائے ،چیف جسٹس کی ہدایت۔نجی ٹی وی  کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی ۔دوران سماعت ایف نائن پارک میں ہونے والے زیادتی کا ذکر بھی ہوا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف نائن پارک میں لائٹس کیوں نہیں لگائی گئیں،سب سے بڑے پارک میں لڑکی سے زیادتی ہوئی ہے۔

حکام میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ پارک کے چند بلب خراب ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے زیادتی ہوئی ہے آپ کہتے ہیں بلب خراب ہیں،شام تک تمام لائٹس ٹھیک کروا کر رجسٹرار کو رپورٹ پیش کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فنڈ نہیں ہیں تو ادھار لیں یا جیب سے بلب خریدیں،عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو کچی آبادیوں کے دورے کی ہدایت کر دی۔یاد رہے کہ  ایف نائن پارک میں سکیورٹی پر تعینات کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)ملازمین اور گارڈ نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے ایک لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگایا اور ڈرانے کی کوشش کی۔ درخواست کے مطابق سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک میں آنے والے لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی تو پولیس کے حوالے کردیں گے۔لڑکی کے مطابق ملازمین نے 2 ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب مارگلہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او)الفت عارف نے بتایا کہ ہم نے پارک میں موجود تمام گارڈز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، خاتون سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام گارڈز کی تصاویر دیکھ کر مبینہ ملزم کا چہرہ پہچانے۔پولیس کے مطابق ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ملزم گارڈ یا پولیس افسر ہونے کا جھوٹا دعوی کر رہا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم پارک بہت بڑا ہے اور ہر جگہ کیمرے نہیں لگائے گئے، امید ہے کہ جلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ایس ایچ او الفت عارف کے مطابق ریپ کی شکایت ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے خاندان نے درج کروائی ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان ملک سلیم نے بتایا کہ معاملے کی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے، لہذا محکمہ ملزم کی شناخت کا انتظار کرے گا۔البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی شناخت ہونے یا نہ ہونے کے باجود بھی وہ جلد محکمے کی انکوائری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…