’’نیا یا پرانا پاکستان‘‘ عوام کل فیصلہ ووٹ کی پرچی سے کرینگے ، حکومت کون بنائے گا؟تجزیہ کار وں کا حیران کن انکشاف

24  جولائی  2018

اسلام آباد(سی پی پی)ملک بھر میں عام انتخابات کل ہوں گے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں جبکہ عوام نے بھی اپنے لیڈرز کے انتخاب کیلئے ’’لنگوٹیں‘‘ کس لی ہیں ، پارلیمنٹ کی 272 میں سے 270 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار409 افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کی 270 نشستوں پر انتخابی دنگل کیلئے میدان سج گیا، عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں 85 ہزار 252 پولنگ اسٹیشن جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 132 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ جس میں سے 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا، 70 پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146ہے۔ عام انتخابات کیلئے پنجاب کی 141، سندھ کی 61، خیبرپختونخوا کی 39، بلوچستان کی 16، فاٹا کی 11 اور اسلام آباد کی 3 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 3675 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں فوج اور پولیس سمیت 8 لاکھ اہلکا ربھی فرائض انجام دینگے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کر دیں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سینئر پریزائیڈنگ آفیسر کی وہی ڈیوٹی ہے جو اے پی او(اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر )کی ہے۔

لیکن اس کی اضافی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ پریزائیڈنگ آفیسر کا قائم مقام بھی ہے اور فارم 45 اور 46 پر اس کے بھی سائن ہوں گے۔اس طرح کسی غلطی یا کوتاہی کی سزا پریزائیڈنگ آفیسر کو تو ملے گی مگر سینئر آفیسر بھی اس سے نہیں بچ سکے گا۔ اگر کوئی ووٹ گم ہو جائے تو اسے ضائع شدہ ووٹ شمارکیا جائیگا مگر اس سلسلے میں سینئر پی او کوشش کرے گا کہ ایسا نہ ہو۔جو ووٹر بھی سکرین پر جا کر مہر لگائے واپسی پر سینئر آفیسر نوٹس لے گا کہ آیا اس نے ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالا بھی ہے یا نہیں ۔

کیوں کہ کچھ لوگ اپنا ووٹ باہر کسی ایسے شخص کو سٹیمپ دکھانے کے لیے بھی لے جاتے ہیں جس سے اس نے کوئی وعدہ کیا ہے یا پیسے وغیرہ لیے ہوتے ہیں۔بہتر یہ ہے کہ اے پی او بیلٹ پیپر جاری کرتے وقت ووٹر کا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ لے اور جب تک ووٹر اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں نہ ڈالے تب تک اس کو نظر میں رکھے اور شناختی کارڈ واپس نہ کرے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کو تفویض کی گئی ذمہ داریوں میں کاؤنٹر فائل میں شناختی کارڈ نمبر درج کرنا، ووٹ نمبر کا اندارج، مرد یا عورت لکھنا، نام الیکٹورل ایریا (گاؤں کا نام)، ووٹر کا نشان انگوٹھا لگوانا، کاؤنٹر فائل کے سامنے کی طرف مہر لگانا اور دستخط کرنا شامل ہیں۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوام اس بات کا فیصلہ کردیں گے کہ نیا پاکستان بن رہا ہے یا وہی پرانا پاکستان رہے گا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق کوئی بھی پارٹی ملک میں اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی جس کے باعث مخلوط حکومت قائم ہونے کے زیادہ امکانات ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…