سب کچھ نارمل تھا پھرکیا ہوا؟ نوازشریف کی جیل میں حالت اچانک خراب ہونے کی تین وجوہات سامنے آگئیں،جیل کے پہلے تین دن وہ کیا کھاتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات

22  جولائی  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سب کچھ نارمل تھا پھر نوازشریف کی جیل میں حالت اچانک خراب ہونا کیوں شروع ہوگئی؟جیل کے پہلے تین دن وہ کیا کھاتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی حالت جیل میں خاب ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں ان کی حالت خراب ہونے کی تین وجوہات سامنے آگئی ہیں، بتایاجارہاہے کہ نوازشریف نے جیل کے پہلے تین دن جیل کا ہی کھانا کھایا کیونکہ وہ اس کے عادی نہیں تھے

اس وجہ سے ان کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی دوسری وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ جیل میں انتہائی شدید گرمی کی وجہ سے نوازشریف کو بہت زیادہ پسینہ آیا جس کی وجہ سے نوازشریف کو ڈی ہائیڈریشن ہونا شروع ہوگئی اور ان کے خون میں یوریا کی مقدار 88تک پہنچ گئی، کریٹانائن 1.4تک پہنچ گئی ، ڈاکٹرز نے انتباہ کیا ہے کہ نوازشریف کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے،ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی پیداہوچکی ہے معروف صحافی جاوید چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوازشریف کی پسینہ برداشت کرنے کی عادت نہیں تھی اور ان کو جیل میں بہت زیادہ پسینہ آیا جس کی وجہ سے ان کو ڈی ہائیڈریشن ہوچکی ہے ڈاکٹرز کے مطابق پہلے ان کے ٹیسٹ بالکل نارمل تھے اور یوریا کی مقداربھی نارمل تھی ، ان کی ای سی جی تھوڑی بہت خراب تھی ان کا شوگر بھی کنٹرول میں تھا، پہلے ان کے ٹیسٹ نارمل تھے لیکن کل جب ان کا بلڈ لیاگیا اوران کے ٹیسٹ کئے گئے تو رات کو ایمرجنسی میں ڈاکٹر میجر جنرل اظہر کیانی کو بلایاگیا جو پاکستان کے مشہور کارڈیالوجسٹ ہیں تو انہوں نے جب نوازشریف کی کنڈیشن دیکھی تو انہوں نے فوراً نوازشریف کو ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کاخیال ہے کہ

اگر رات کو ان کی حالت خراب ہوگئی تو ایمرجنسی میں انہیں منتقل کرنا بہت مشکل ہوجائے گا کیونکہ جیل سے منتقلی کا ایک پروسیجر ہے جس پر تین سے چار گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ڈاکٹرز نے نوازشریف کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے بصورت دیگر انتباہ کیاگیا ہے کہ تاخیر کی صورت میں سنگین نتائج کا سامناہوسکتاہے۔ معروف صحافی جاوید چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے، ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی پیداہوچکی ہے میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکرٹری پنجاب کو ایمرجنسی میں مطلع کردیاہے ، اور انہیں بتایاگیا ہے کہ اقدامات کرنا اب آپ کی ذمہ داری ہے، بتایاجارہاہے کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ،

ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہے اور ان کے دل کی دھڑکنیں بھی ناہموار ہوچکی ہیں، میڈیکل بورڈ نے اس سلسلے میں تصدیق کردی ہے ، ڈاکٹرز نے انتباہ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کو جیل میں پہلے دن زمین پر لٹایاگیا،جب ان کو جیل منتقل کیاگیا تو ان کی ادویات بھی ان کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے معاملات بگڑنا شروع ہوئے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…