حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد این اے 60میں انتخابات ہونگے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز حکم جاری کردیا،شیخ رشید فیصلے پر ہکا بکا

22  جولائی  2018

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد انتخابات ملتوی کر دئیے ہیں ،انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ممکن نہیں رہا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد میں محض2دن باقی رہ گئے ہیں اور انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں بشمول بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے اور اس موقع پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی نااہل ہونے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں جس کی وجہ سے میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ایک توہین آمیز بحث شروع ہوگئی ہے جو کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے اصول کے خلاف ہے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام تر حالات کا جائزہ لینے کے بعدیہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس ماحول میں امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ممکن نہیں ہے جوکہ تمام امیدواروں کا پہلا حق ہے لہذا الیکشن کمیشن حلقے میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرتی ہے اور جنرل الیکشن کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران اس حلقے میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…