حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سنانے میں 6 سال کیوں لگ گئے؟حامد میر کا انتہائی حیران کن انکشاف

22  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی حامد میر نےایفی ڈرین کیس کے فیصلے کو انتہائی متنازعہ قرار دے دیا ۔نجی ٹی وی  پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پچھلے 6,7سال سے یہ کیس چل رہا تھا ،گزشتہ دو اڑھائی سال سے حنیف عباسی عدالت سے درخواست کر رہے تھے کہ میرا کیس سنا جائے لیکن اے این ایف کا وکیل تاریخ پر تاریخ لے رہا تھا لیکن پھر جب انتخابی مہم کا آغاز ہوا تو عدالت میں ایک درخواست گئی کہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ الیکشن

سے پہلے کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ یہ سیاسی نوعیت کا فیصلہ ہے ،شیخ رشید حنیف عباسی کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے اس لیے انہیں جتوانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ۔حامد میر نے کہا کہ جس نے بھی یہ فیصلہ کروایا یا جو اس کا ماسٹر مائنڈ ہے ،اس نے نواز شریف کے بیانیے کو تقویت دی ہے۔واضح رہے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…