نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری نے لیگی کارکنان کو حراساں کرنے کی مہم تیز ہوگئی،تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ کیاہورہاہے؟عالمی میڈیا کی رپورٹ، حیرت انگیز انکشافات

20  جولائی  2018

لندن (آئی این پی) عالمی میڈیا نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری نے مسلم لیگ نواز کے کارکنان کو حراساں کئے جانے کی مہم کو تیز کیا ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان کو ایسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دہشت گردی جیسے خطرات کا بھی سامنا ہے،

مخصوص حلقوں نے ہمیشہ سے پاکستانی سیاست میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور انتخابات میں مداخلت بھی کی ہے۔جمعہ کو معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ انتخابات میں کسی بھی قسم کے منفی ہتھکنڈوں سے انکار کر رہے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ دھاندلی کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے، مخصوص حلقوں کی جانب سے یہ مکمل کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا کے ذریعے تشہیر کو ممکن بنایا جائے، سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری نے مسلم لیگ نواز کے کارکنان کو حراساں کئے جانے کی مہم کو تیز کیا ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان کو ایسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دہشت گردی جیسے خطرات کا بھی سامنا ہے، مخصوص حلقوں نے ہمیشہ سے پاکستانی سیاست میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ سے انتخابات میں مداخلت بھی کی ہے، مسلم لیگ (ن) یہ اعلامیہ کہہ چکی ہے کہ مخصوص حلقے انتخابات میں مداخلت بند کریں جبکہ عمران خان کی آئندہ انتخابات میں متوقع جیت سیاسی میچ فکسنگ کا منہ بولتا ثبوت ہو گی،پاکستان میں جمہوریت کی کمزوری بھارتی جمہوریت کے مقابلے میں عیاں ہے، مخصوص حلقوں کی جیپ کے انتخابی نشان کے حامل امیدواروں کی مبینہ حمایت نے بھی انتخابی عمل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ابھی تک پاکستان میں واضح طور پر کوئی نہیں جانتا کہ مخصوص حلقوں نے میاں نواز شریف کے خلاف مخاصمانہ رویہ کیوں اختیار کر رکھا ہے؟حالیہ انتخابات میں مخصوص حلقوں کی جانب سے میچ فکس کئے جانے کا شور گزشتہ انتخابات کی نسبت کچھ زیادہ ہے،عمران خان کو یہ واضح ہونا چاہیے کہ انہیں آج مخصوص حلقوں کی حمایت تو حاصل ہے تاہم مستقبل میں ان کو اس عمل کی قیمت بھی چکانا پڑ سکتی ہے، جیپ والوں کیلئے صورتحال واضح ہے کہ وہ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…