ڈیم چندے سے نہیں بنایا جا سکتا،قرضے لینے پڑیں گے،نگران حکومت نے اعتراف کرلیا، نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے سے متعلق دوٹوک اعلان

20  جولائی  2018

اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ ڈیم چندے سے نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈیمز بنانے کے لئے قرضے لینے پڑیں گے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی اسلام آباد منتقلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی ان کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران حکومت پر کسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہ اکہ چندے سے کوئی ڈیم نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈیمز بنانے کے لئے قرضے لینا پڑیں گے اور حکومت کو ڈیمز کی تعمیر کے لئے بجٹ میں پیسے مختص کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے لئے کوئی لاڈلہ نہیں ۔ تمام سیاسی جماعتیں اور راہنما برابر ہیں۔ ہم شفاف انتخابات کرانے میں 100فیصد کامیاب ہوں گے اگر کئی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گا تو وہ خود ذمہ دار ہو گا۔ ایک سوال پر کہا کہ کالعدم تنظیموں کے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق الیکشن کمیشن سے بات کی ہے الیکشن کمیشن کو کالعدم تنظیموں کو الیکشن لرنے سے فوری روک دینا چاہیئے بلکہ اگر کالعدم تنظیموں کا کوئی فرد اکیلے انتخاب لڑ رہا ہے تو اسے بھی روک دینا چاہیئے۔  نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ ڈیم چندے سے نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈیمز بنانے کے لئے قرضے لینے پڑیں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی اسلام آباد منتقلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی ان کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…