شہباز شریف کے کہنے پر کن کن لوگوں کو ’’پار‘‘ لگایا؟ عابد باکسر نے ایک اور بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا، سنسنی خیز انکشافات

20  جولائی  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مخالفین کو مقابلے میں پار کرنے والے عابد باکسر منظر عام پر آ گئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے تہلکہ خیز انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا ہے، لاہور سمیت پنجاب سے سیاسی کرداروں کے چہروں سے پردہ اٹھانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے،

عابد باکسر کا کہنا ہے کہ وہ ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر کیسز پر تہلکہ خیز انکشافات کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے سامنے تمام کیسز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کے اشارے پر کن کن لوگوں کو پار لگایا اور کیا کیا کرتے رہے ہیں وہ سب رازوں سے پردہ اٹھائیں گے، ملزم عابد باکسر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے، عابد باکسر کے خلاف قتل، اقدام قتل کے تحت درخواستیں درج ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے متعدد مقدمات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 27جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق انسپکٹر عابد باکسر کے تحفظ کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست عابد باکسر کے سسر نے دائر کر رکھی ہے۔سابق پولیس انسپکٹر کے وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے مطابق عابد باکسر کو 19 فروری کو دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔عابد باکسر کی زندگی کو خطرہ ہے لہٰذا تحفظ فراہم کیا جائے۔عابد باکسر سے متعلق وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ میں بیان جمع کراتے ہوئے کہا کہ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، سابق پولیس افسر کو 19فروری کو پاکستان منتقل کیا گیا۔ عدالت نے عابد باکسر کو 27جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرڈائریکٹرایف آئی اے کوبھی طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…