سراج رئیسانی اور 200سے زائد افراد کو شہید کرنیوالے خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی، تعلق پاکستان کے کس علاقے سے نکلا؟کیا کام کرتا تھا آئی جی بلوچستان کے سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ میں تہلکہ خیز انکشافات

19  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں سانحہ مستونگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ کرنیوالے شخص کی شناخت ہو جانے کا انکشاف کیا ہے ۔ آئی جی بلوچستان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بتایا کہ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ کرنیوالے بمبارکی شناخت ہو گئی ہے۔ خودکش بمبار کا

نام حافظ نواز تھا اور وہ ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے رہا وہ لشکر جھنگوی کے بعد داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ خودکش حملے کے پیچھے داعش تھی اور خودکش بمبار کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے خودکش بمبار کو نہ صرف پناہ دی بلکہ خودکش حملے کیلئے بھی بھیجا۔ خودکش بمبار حافظ نواز کے سہولت کار حافظ نعیم اور مفتی حیدر تھے جو کہ داعش کے مقامی کمانڈر بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…