ہم نے یہ کام نہیں کیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،جعلی بیانات دیکھیں تویہاں رابطہ کریں،آئی ایس پی آر نے پاکستانیوں کو خبر دار کردیا

19  جولائی  2018

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس نے کسی بھی شہر کے لیے کوئی بھی سکیورٹی الرٹ جاری نہیں کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،اس قسم کے پروپیگنڈے کا مطلب عوام میں تذبذب پیدا کرکے انہیں ہراساں کرنا ہے،جعلی بیانات سامنے آنے کی صورت میں ادارے کی ویب سائٹ سے وضاحت کیلئے رابطہ کریں۔

انٹر سروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی تھریٹ الرٹ کی تردید کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے پیغام کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سکیورٹی الرٹ کے حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی کہ اس طرح کا کوئی الرٹ کسی بھی شہر کے لیے ادارے کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کے پروپیگنڈے کا مطلب عوام میں تذبذب پیدا کرکے انہیں ہراساں کرنا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی خطرات کے حوالے سے جعلی پیغامات شائع کیے جارہے ہیں، عوام اس قسم کے بیانات اور جعلی کالز پر توجہ نہ دیں اور ان پر نظر رکھیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ جعلی بیانات سامنے آنے کی صورت میں ادارے کی ویب سائٹ https://www.ispr.gov.pk سے وضات کے لیے رابطہ کریں۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جعلی پیغامات گردش کر رہے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں سکیورٹی خطرات ہیں۔مذکورہ پیغامات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…