سپریم کورٹ نے الیکشن سے ٹھیک ایک ہفتے پہلے آصف زرداری اور فریال تالپور کر سرپرائز دیدیا

18  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا ہے ،سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس تحقیقات کیس کی 12 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی بینک اکاونٹس تحقیقات کیس سے متعلق

جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ مقدمے میں ملوث شامل تمام نام ای سی ایل میں ڈالنے کا تاثر غلط ہے،جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمہ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام شامل نہیں تھا، 8 جولائی کے حکم نامہ کے مطابق صرف ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا گیا، لہذا وزارت داخلہ صرف جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمہ میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے۔سپریم کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں وزارت داخلہ کو آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہوگا، عدالت نے سمٹ بینک کے 7ارب روپے غیر منجمد کرنے سے متعلق استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 7ارب روپے عدالتی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کئے جاسکتے، عدالت میں اصلالتاً وکالتاً پیش ہونے والے افراد کو حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، فریقین چاہیں تو اپنا جواب عدالت میں جمع کرواسکتے ہیں۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث حسین لوائی کو گرفتار کیا ہے۔ حسین لوائی پر 35ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے حسین لوائی کیخلاف مقدمے میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کیساتھ ساتھ آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپورکی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…